کوہستان اپر۔ 26 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف مقامات پر پولیو ٹیموں کی اسمبلی میں شرکت کی، ٹیموں کو روانہ کیا اور بعد ازاں مہم کے دوران مختلف یونین کونسلوں و ایریاز میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی، حاضری اور کوریج کا معائنہ کیا۔
پولیو ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مائیکرو پلان کے مطابق گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں اور مقررہ اہداف کے حصول کیلئے سنجیدہ کوشش کریں۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین لازمی پلائیں۔ پولیو کے خاتمہ کیلئے ہم سب کا کردار بہت ضروری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601342