کوہستان اپر پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، اشتہاری گرفتار، بندوق برآمد

98
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

داسو۔ 14 اپریل (اے پی پی):کوہستان اپر پولیس نے امن وامان کے فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ کوہستان اپر پولیس کے مطابق ڈی پی او فرمان اللہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایس ڈی پی او سرکل داسو تنویر خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لوٹر لیاقت خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا،

جس کے دوران ایک اشتہاری مجرم رحمت اللہ ولد جمیل کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کیا گیا جو جرم 380/34 کے تحت تھانہ کمیلا پولیس کو مطلوب تھا۔ اس دوران پولیس نے مشکوک افراد اور غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک بندوق اور 25 کارتوس برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔