کوہستان لوئر۔ 25 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لوئر کوہستان عبدالولی خان صاحب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی برائے محکمہ ایجوکیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ اور دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں محکمہ تعلیم کوہستان لوئر کی پچھلے ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے محکمہ تعلیم میں مزید بہتری لانے کے بابت اور غیر حاضری پر سخت ایکشن لینے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔