کوہستان لوئر پولیس کی ضلع بھر میں امن برقرار رکھنے کے لئے خصوصی ناکہ بندیاں

85

کوہستان لوئر ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):کوہستان لوئر پولیس نے ضلع بھر میں امن برقرار رکھنے کے لئے خصوصی ناکہ بندیاں کر کے سنیپ چیکنگ مزید سخت کر دی۔ کوہستان لوئر پولیس کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر محمد عمر کی ہدایت پرایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کرنے کے ساتھ ساتھ سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

سپیشل ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کے دوران ہر آنے جانے والے افراد، مشتبہ موٹرسائیکل سواروں اور مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ امن کو یقینی بنانے کے لئے مشکوک گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی سخت چیکنگ اور کڑی نگرانی جاری ہے، عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔