- Advertisement -
پٹن۔ 17 مارچ (اے پی پی):ایس ڈی پی اوز سرکل کی زیر نگرانی چوکیوں کے انچارجز نے پولیس نفری کے ہمراہ داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
دوران چیکنگ منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں، مشکوک گاڑیوں، موٹرسائیکلوں مشکوک افراد اور غیرقانونی اسلحہ کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ سینپ چیکنگ و ناکہ بندیوں کا مقصد ضلع میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے۔
- Advertisement -
ڈی پی او نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573387
- Advertisement -