- Advertisement -
کوہستان لوئر۔ 16 جنوری (اے پی پی):کوہستان لوئر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں و سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ڈی پی او سرکل پٹن محمد سجاد خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پٹن بلند اقبال نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اعجاز احمد ولد کیریا سے 1050 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
- Advertisement -