کوہستان لوئر پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

80
دو منشیات فروش ملزمان گرفتار، ہیروئن اور چرس برآمد

پٹن۔ 17 فروری (اے پی پی):کوہستان لوئر پولیس نے منشیات فروش کو 1 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ کوہستان لوئر پولیس کے مطابق تھانہ پٹن پولیس نے ایس ایچ او بلند اقبال کی قیادت میں پولیس کی سپیشل ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبدالغفور شاہ ولد نور محمد شاہ ساکنہ پٹن کو گرفتار کر کے 1 کلو 20 گرام چرس برآمد کر لی۔

گرفتار ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے بند حوالات تھانہ کیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے