پٹن۔ 27 جنوری (اے پی پی):کوہستان لوئر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ کوہستان لوئر پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تیمور خان کے احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سرکل پٹن محمد سجاد خان کی زیر نگرانی منشیات ڈیلروں، منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس ایچ او پٹن بلند اقبال نے سپیشل ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران منشیات فروش انور عرف لوٹا ولد ابراہیم سکنہ پٹن کے قبضہ سے 3 کلو چرس، رحمت علی ولد افضل سکنہ پٹن کے قبضہ سے 1215 گرام چرس اور بلال ولد نورالحق سکنہ پٹن کے قبضہ سے 1205 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔