کوہستان لوئر کے علاقہ سیر غازی آباد پالس روڈ پر گاڑی کے حادثہ میں 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی

133
Road accident

کوہستان لوئر۔ 26 جنوری (اے پی پی):لوئرکوہستان کے علاقہ سیر غازی آباد پالس میں جیب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایت پرمیڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینسز جائے حادثہ پہنچی اور مقامی افراد کی مدد سے جاں بحق اور زخمیوں کو کھائی سے نکالا۔

ریسکیو 1122 لوئر کوہستان کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پٹن منتقل کر دیا۔ شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 لوئر کی ایمبولینسز میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔