کوہستان کے 3 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

72
polio campaign
polio campaign

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) کوہستان کے 3 اضلاع میں 12 روزہ خصوصی پولیو مہم کا پیر سے آغاز ہو گیا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 85 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ دریں اثناء 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز منگل سے تورغر میں کیا جائے گا۔ مہم کے دوران 14 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے حکومت کے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔