- Advertisement -
کوئٹہ۔ 19 مئی (اے پی پی):کوہلو میں محکمہ تعلیم کی جانب سے 112 مرد و خواتین اساتذہ کے تعیناتی کے احکامات جاری کئےگئے۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل بلوچ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفر خان زرکون نے اساتذہ میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کئے۔ تقریب میں رسالدار میجر شیر محمد مری
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل کوہلو بہادر خان مری، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کاہان میوند حاجی شیر جان مری، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آر ٹی ایس ایم بہرام خان کالکانی، سینئر کلرک ڈی ای او آفس بابو فرید مری، بابو نادر مری اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ افسران کی جانب سے تمام نئے تعینات شدہ اساتذہ کو مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599076
- Advertisement -