موہالی۔ 18 ستمبر (اے پی پی) بھارت نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، میزبان ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا، ڈی کاک کی ففٹی رائیگاں گئی، کوہلی نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی۔