لاہور۔4اگست (اے پی پی):پی ڈٰی ایم اے نے کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں پانی کے بہا ئو میں مسلسل اضافہ کے بعد انتہائی اونچے درجے کے سیلابی ریلوں کی وارننگ دیدی ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطا بق کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے پانی کے بہا ئو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے رود کو ہیوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جا نب سے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈی سیز کو صورتحال بارے الرٹ جاری کرتے ہو ئے کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے،ریسکیو آپریشن کے لیے پٹرول و ڈیزل کا اسٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے۔
عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ شہریوں کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے،دریائوں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاکو یقینی بنائیں جبکہ فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490578