اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):کوہ نور انرجی کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر 2 فیصد اضافہ ہوا ۔ کمپنی کے اعداد وشمار کے مطابق 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال میں کمپنی کا منافع 1.6 ارب روپے رہا ہے جبکہ مالی سال 2023 کے دوران کوہ نور انرجی کا منافع 1.57 ارب روپے تھا ۔
اس طرح مالی سال 2023 کے مقابلے میں 2024 کے دوران کوہ نور کے منافع میں 3کروڑ روپے یعنی 1.9 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔