اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):کوہ نور ٹیکسٹائل ملز کے منافع میں مالی سال 2024کے دوران 68.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق اس دوران کمپنی کامنافع 15.5 ارب روپے رہا جبکہ مالی سال 2023 کے لئے کوہ ٹیکسٹائل ملز کامنافع 9.2 ارب روپے رہاتھا۔
اس طرح مالی سال 2023 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2024 کے دوران کوہ نورٹیکسٹائل ملز کے منافع میں 6.3ارب روپے یعنی 68.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔