کوہ ہمالیہ میں واقع گلیشئیرزکے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، عالمی بینک

85
https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=345782

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):عالمی بینک نے کہاہے کہ کوہ ہمالیہ میں واقع گلیشئیرزکے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پرجاری ٹوئیٹ اورمنسلکہ تحقیقاتی رپورٹ میں کہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوہ ہمالیہ کے گلیشئیرز75 کروڑافراد کوپانی کی فراہمی کااہم زریعہ ہے،یہ گلیشئیرزموسمیاتی تبدیلیوں اورآلودگی کی وجہ سے تیزی سے پگھل رہے ہیں،

انہوں نے کہاکہ ایک بڑی آبادی کوپانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ یہ گلیشئیرز روزگارکی فراہمی کابھی ایک بڑا زریعہ ہے۔ جن کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوگی۔انہوں نے ٹویٹ کے ساتھ ایک تحقیاتی رپورٹ بھی جاری کی ہے جس میں کوہ ہمالیہ میں واقع گلیشئیرز کولاحق کی نشاندہی کی ہے اوران کے تحفظ کے ضمن میں مختلف سفارشات اورتجاویز پیش کی گئی ہے۔