کویت سٹی ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) کویت کے ساحل پر ڈرون کی پرواز سے ملک میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔کویتی روزنامے کے مطابق کویت کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح نے کہا ہے کہ سکیورٹی افسران نے کویت شہر کے ساحل پر متعدد علاقوں میں ڈرون کی پرواز کے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔کویتی میڈیاکے مطابق ڈرون امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے محل کے قریب پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ڈرون دار سلوی نامی محل کے احاطے کے قریب پہنچا تو 250میٹر کی بلندی تک آگیا تھا۔