کویت ، عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس پہننے والوں کو جرمانے کا بل پیش

105

کویت سٹی ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) کویت کے رکن پارلیمنٹ ماجد المطیری نے عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس پہننے والوں کے خلاف سخت قانون سازی کی سفار ش کی ہے۔ کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت میں عوامی مقامات پر تحفظ اخلاق کے حوالے سے مہم شروع کردی گئی ہے، اس بارے میں پارلیمنٹ کے رکن نے 11 صفحات پر مشتمل بل بھی پیش کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کویت کے رکن پارلیمنٹ ماجد المطیری نے عوامی مقامات پر اخلاق عامہ کو مدنظر نہ رکھنے والوں پر 500 سے ایک 1000 کویتی دینار تک جرمانہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ماجد المطیری نے جو سفارشات پیش کی ہیں ان میں ہر وہ شخص خواہ کویتی ہو یا غیر ملکی، اس پر یہ لازم ہے کہ وہ عوامی مقامات پر اخلاق عامہ کا خیال رکھے۔ ایسا لباس جس پر غیر مناسب عبارت درج ہو یا غیر اخلاقی تصاویر بنی ہوں کے علاوہ سوتے وقت پہنا جانے والا لباس زیب تن کر کے عوامی مقامات پر آنے والوں کو کم سے کم 5 سو کویتی دینار اور زیادہ سے زیادہ 1000 دینار کا جرمانہ عائد کیا جائے