کویت ائیرفورس کے کمانڈر کا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ پاک فضایئہ کے دستے نے مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا

106
APP02-30 ISLAMABAD: September 30 - Major General Abdullah Yaqoob Al-Foudari, Commander Kuwait Air Force calling on Air Chief Marshal Sohail Amen, Chief of the Air Staff, Pakistan Air Force, at Air Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) کویت ائیرفورس کے کمانڈر میجرجنرل عبداللہ یعقوب الفوداری نے ہفتہ کویہاں پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ائیر ہیڈکوارٹرز آمدپر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ان کا خیرمقدم کیا ۔ پاک فضائیہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پرپاک فضایئہ کے ایک چاک وچوبند دستے نے مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان سے پرنسپل سٹاف آفسران کا تعارف کرایا گیا۔ وفد کو پاک فضائیہ کے ادارے، کردار اورطریقہ ہائے کار سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ بعد ازاں کویت ائیرفورس کے کمانڈر میجرجنرل عبداللہ یعقوب الفوداری نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔دونوں کچھ دیر ہمراہ رہے اوراس دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔