کویت سٹی ۔6مئی (اے پی پی):گرد وغبار کے شدید طوفان نے پیر کو کویت، سعودی عرب اور اردن کے کئی علاقوں کو متاثر کیا ہے۔کویت میں موسم کی خرابی کے باعث تین پروازوں کو دمام میں اتارا گیا ہے۔ گرد وغبار کے طوفان باعث کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حفاظی اقدامات کے تحت پروازوں کو دمام جانے کی ہدایت کی گئی۔اخبار 24 کے مطابق کویتی سول ایوی ایشن اور فلائٹ کنٹرولنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر داوود الجراح کا کہنا تھا ’مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے تحت مصر کے شہر قاہرہ اور اسیوط سے کویت آنے والی پروازوں کو دمام بھیجا گیا۔
واضح رہے ان دنوں کویت میں موسم شدید غبار آلود ہے جس سے حد نگاہ متاثر ہوتی ہے۔ہوا کی رفتار بھی 35 ناٹیکل میل (70 کلو میٹر فی گھنٹہ) سے زائد ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ بھی 300 میٹر سے کم تھی۔علاوہ ازیں کویت کی پورٹس اتھارٹی نے خراب موسمی حالات کے باعث بندرگاہوں پر آپریشن عارضی طور پر معطل کردیئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593081