کویت نے امدادی سامان کے ساتھ اپنا 16 واں طیارہ غزہ کے لیے روانہ کردیا

کویت سٹی ۔6اکتوبر (اے پی پی):کویت نے امدادی سامان کے ساتھ اپنا 16 واں طیارہ غزہ کے لیے روانہ کیا۔العربیہ کے مطابق عرب خلیجی ریاست ہوائی راستے سے فلسطینیوں کی امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔کویتی انجمنِ ہلال احمر کے نمائندہ طلال الہندی نے بتایا کہ فضائیہ کا طیارہ 10 ٹن غذائی سامان لے کر اتوار کو مصر کے شمالی سینائی کے العریش ایئرپورٹ پر اترا۔یہ امداد کویتی ادارے خیرات کی …

کویت سٹی ۔6اکتوبر (اے پی پی):کویت نے امدادی سامان کے ساتھ اپنا 16 واں طیارہ غزہ کے لیے روانہ کیا۔العربیہ کے مطابق عرب خلیجی ریاست ہوائی راستے سے فلسطینیوں کی امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔کویتی انجمنِ ہلال احمر کے نمائندہ طلال الہندی نے بتایا کہ فضائیہ کا طیارہ 10 ٹن غذائی سامان لے کر اتوار کو مصر کے شمالی سینائی کے العریش ایئرپورٹ پر اترا۔یہ امداد کویتی ادارے خیرات کی فراہم کردہ کھانے کی 540 ٹوکریوں پر مشتمل تھی۔

کے آر سی ایس نے غزہ کے لیے امداد کی ترسیل کا اہتمام کویتی خارجہ، دفاع اور سماجی امور کی وزارتوں کے تعاون سے کیا۔الہندی نے مزید کہا کہ کئی کویتی خیراتی ادارے امداد میں شریک ہوئے اور مصر میں کویتی سفارت خانہ، مصری ہلالِ احمر سوسائٹی کے ساتھ مل کر غزہ میں فلسطینی خاندانوں کو امداد پہنچانے میں مدد اور سہولت فراہم کر رہا ہے۔کویتی فضائی مدد کے دوسرے مرحلے میں 150 ٹن سے زیادہ ضروری انسانی امداد غزہ پہنچائی گئی ہے۔

 

مزید خبریں