اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) کویت نے پاکستان سے افرادی قوت کی درآمد کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری او ر کویت کی وزیر اکنامک افیئرز مریم ہاشم کے درمیان ابوظہبی ڈائیلاگ کے پانچویں وزارتی سیشن کے موقع پر ملاقات میں اتفاق کیا گیا ۔وزارت اوورسیز کے اعلیٰ …
کویت کا پاکستان سے افرادی قوت کی درآمد کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے اصولی طور پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) کویت نے پاکستان سے افرادی قوت کی درآمد کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری او ر کویت کی وزیر اکنامک افیئرز مریم ہاشم کے درمیان ابوظہبی ڈائیلاگ کے پانچویں وزارتی سیشن کے موقع پر ملاقات میں اتفاق کیا گیا ۔وزارت اوورسیز کے اعلیٰ آفیسر نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کویت پاکستان سے صحت،تعلیم،زراعت اور تعمیرات سے متعلق افرادی قوت کو درآمد کرے گا اور مفاہمتی یادداشت کے بعد کویتی لیبر مارکیٹ پاکستانی افرادی قوت کے لیے کھل جائے گی۔ابوظہبی میں ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے پاکستانیوں کے لیے کویت کے ویزا پراسس کو آسان بنانے پر بھی اتفاق کیا۔








