کوئٹہ۔ 05 جولائی (اے پی پی):وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علا قوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ بلوچستان کے میدانی علا قوں میں درجہ حرارت 49ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کو ئٹہ اور گر دنواح میں شدید گرمی کی وجہ سے دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہو گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے کو ئٹہ شہر میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، کوئٹہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بلو چستان کے اکثر علا قوں میں موسم شدید خشک اور گرم رہے گا،
سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی49،دالبندین47،سبی 46،قلات37،گوادر37،جیونی35،تربت میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم کوئٹہ، زیارت،پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب،بارکھان، کوہلو،شیرانی ، موسیٰ خیل ،قلات، خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=482106