کوئٹہ۔ 28 نومبر (اے پی پی):بلوچستان میں مغربی ہوائوں کا سسٹم جمعرات کو داخل ہو رہا ہے ، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات، خضداراورلسبیلہ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ وادی کو ئٹہ اور گر دنواح میں سردی کی شدت برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کو ئٹہ میں کم سے کم 2ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات 0،نوکنڈی11، سبی13،گوادر 18، تربت18، جیونی میں کم سے کم 20ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے صو بے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فے کا امکان ہے۔