کو ئٹہ شہر میں مضرصحت آئل اور ملاوٹ شدہ دودھ کا خاتمہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہے ،ڈائر یکٹر جنرل بلو چستان فوڈ اتھارٹی عتیق الرحمان

105
Balochistan Food Authority

کوئٹہ۔ 31 مئی (اے پی پی):ڈائر یکٹر جنرل بلو چستان فوڈ اتھارٹی عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ کو ئٹہ شہر میں مضرصحت آئل اور ملاوٹ شدہ دودھ کا خاتمہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہے دو دن پہلے کو ئٹہ کے نواحی علا قے کچلاک میں میں کاروائی کر تے ہو ئے تین ہزار کلو گوشت تلف کر کیاگیاگزشتہ پندرہ ماہ میں مضر صحت اشیاءکیخلاف 37 سو ریسٹورنٹ و دیگر مقامات پر کارروائی کیے ایک سال کے دوران جرمانے کی مد میں 3 کروڑ 80 لاکھ روپے ریکور کئے گئے بلو چستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی عتیق رحمان نے کہا کہ غیر معیاری اشیاہ کھانے اور ان کے استعمال سے شہر ی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو تے ہے غیر معیاری اشیاءکے استعمال سے لو گ ہاضمے کے مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے، انہوں نے کہا کہ لو گوں کو چاہے اچھے اسٹور سے اشیا خود نوش واور دیگر چیز یں خریدیں شہر ی انتظامیہ کے ساتھ اس بارے میں تعاون کریں جن جن اسٹور ز یا دکانوں پر مضر صحت اشیا فروخت ہو تی ہے وہ بلو چستان فوڈ اتھا رٹی سے رجوع کریں ہماری ٹیم جلد وہاں پہنچ جا ئے گی صحت کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھانوں میں استعمال ہونے والے کولنگ آئل گھی غیر معیاری ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہے شہر میں غیر معیاری آئل ،گھی اور دودھ کی روک تمام کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے اور یہ ہمارے لئے ایک چلنچ سے کم بھی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ پندرہ ماہ میں مضر صحت اشیاءکے خلاف 37 سو ریسٹورنٹ و دیگر مقامات پر کارروائی کے ایک سال کے دوران جرمانے کی مد میں 3 کروڑ 80 لاکھ روپے ریکور کیے گئے۔