کوئٹہ۔ 18 دسمبر (اے پی پی):بلو چستان کے اکثر علا قوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے دوران صوبائی دارالحکومت کو ئٹہ میں کم از کم درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کو ئٹہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4، قلات میں منفی 6 ، نوکنڈی میں منفی 3 ڈگری سینٹی گر یڈریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح گوادر اور جیوانی میں کم از کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ،سبی میں 7، تر بت میں 9ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ مو سمیات کے مطابق آئند چو بیس گھنٹوں میں صو بے میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔