کوئٹہ۔ 22 نومبر (اے پی پی):نگراں صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ کو ئٹہ شہر میں دس لاکھ قانونی اور غیر قانونی تارکین وطن رہا ئش پذیر ہی۔ں بلو چستان سے اب تک 1لاکھ بیس ہزار سے زائد تارکین وطن کو بھیجا گیا غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاون کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا جس کے تحت 2ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا گیا۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا
نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں غیرقانونی مقیم تارکین وطن کوباحفاظت ان کے ممالک بھیجا جا ئے گا قانون نافذ کر نے والے ادارے کسی شخص کی شناخت کارڈ چیک کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صو بائی درالحکومت کو ئٹہ میں دس لاکھ راتارکین وطن آباد ہیں جن میں قانونی اور غیر قانونی تارکین وطن دونوں شامل ہیں حکومت نے دو لاکھ افراد کی جعلی شناختی کارڈز بلاک کر دیئے جنوری کے آخر تک دس لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا جائیگا۔