کوئٹہ۔ 02 مارچ (اے پی پی):کو ئٹہ می بارش و برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ، کم سے کم درجہ حرات منفی 6جبکہ قلات اور زیارت میں منفی 7ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، شیرانی، موسیٰ خیل ،ژوب اور بارکھان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ بلو چستان کے جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز بارش اور برفباری کے بعد کوئٹہ شہر میں یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہو گئی جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد و خشک اور شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا جبکہ قلات میں درجہ حرارت منفی 7 ریکارڈ کیاگیا ہے۔