37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکَوپ27 سربراہی اجلاس شروع ہو گیا ، موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کے...

کَوپ27 سربراہی اجلاس شروع ہو گیا ، موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کے ازالے کے لیےمالی اعانت ایجنڈے میں شامل

- Advertisement -

قاہرہ ۔7نومبر (اے پی پی):مصر میں کَوپ 27 کا سرابراہی اجلاس ساحلی سیاحتی مقام شرم الشیخ میں شروع ہو گیا ہے۔افتتاحی سیشن میں عالمی حدّت (گلوبل وارمنگ) کی وجہ سے ناگزیرنقصانات اور تباہی سے نمٹنے میں کمزورممالک کی مدد کے لیے مخصوص مالی اعانت اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

مصرکے وزیرخارجہ اور کَوپ27 کے صدرسامح شکری نے کہا کہ یہ ایجنڈا موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی آفات کے متاثرین کے مصائب سے یک جہتی اورہمدردی کے احساس کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کارکنوں اورسول سوسائٹی کی تنظیموں کے شکرگزارہیں جنہوں نے مسلسل نقصان کے لیے فنڈزپرتبادلہ خیال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

- Advertisement -

یہ سربراہ اجلاس گذشتہ ایک سال کے دوران میں شدید موسمی آفات کے بعد ہو رہا ہے۔ان آفات کے پیش نظرعالمی اقدامات کی فوری ضرورت پر زوردیا گیا ہے۔واضح رہےتقریباً 200 ممالک کے مندوبین 13 روزہ کانفرنس کے لیے بحیرہ احمر کے ساحلی تفریحی مقام شرم الشیخ میں جمع ہوئے ہیں۔

گذشتہ ایک سال کے دوران میں دنیا کے مختلف ممالک اور خطوں کو قدرتی آفات کا سامنا کرناپڑا ہے۔ان میں پاکستان میں غیرمعمولی بارشوں کے نتیجے میں تباہ کن سیلاب سے 1700 سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔چین، افریقا اورامریکا کے مغرب میں خشک سالی کے نتیجے میں زرعی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=336135

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں