واشنگٹن۔05مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کے ساتھ مذاکرات کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نےواشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ اس حوالے سے تفصیلات جلد ہی عام کر دی جائیں گے۔ گزشتہ دنوں کے دوران ٹرمپ نے اس تاریخی ملاقات کے لیے متعدد مقامات تجویز کیے تھے، جن میں کوریائی ریاستوں کے اس سرحدی علاقے کا نام بھی لیا گیا تھا، جہاں کوریائی رہنماو¿ں نے ملاقات کی تھی۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات کے بعد امریکی عوام کو اچھی خبریں سنے کو ملیں گی۔