اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):کٹلری کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں کٹلری کی برآمدات سے ملک کو49.44 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.14 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کٹلری کی برآمدات سے ملک کو43.28 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔دسمبر2021 میں کٹلری کی برآمدات سے ملک کو8.96 ملین ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہواجودسمبر2020 کے مقابلہ میں معمولی زیادہ ہے۔ دسمبر2020 میں کٹلری کی برآمدات سے ملک کو8.85 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مالی سال 2021 میں کٹلری کی برآمدات کاحجم 89.62 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی برآمدات کاکل حجم 15.23 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوجنوری میں بڑھ کر ساڑھے 17 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔