کٹلری کی برآمدات میں جولائی تا ستمبر 18.66 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

73
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) کٹلری کی برآمدات میں جولائی تا ستمبر 18.66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2019ءکے دوران کٹلری کی برآمدات کا حجم 23.8 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دورنا کٹلری کی برآمدات سے 20.1 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کے دوران کٹلری کی ملکی برآمدات 3.7 ملین ڈالر یعنی 18.66فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔