- Advertisement -
سرینگر۔ 8 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںمیر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے نہتے کشمیری عوام خاص طورپر نوجوانوں کو بھارتی فورسز کی طرف سے ڈرانے، دھمکانے ،انہیں خوف زدہ کرنے اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے نہتے کشمیریوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے انکے خلاف اعلان جنگ کررکھا اور کشمیری عوام کے تمام حقوق کو بے دردی سے پامال کیا جا رہا ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32679
- Advertisement -