کٹھ پتلی انتظامیہ نے نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے، سید علی گیلانی

102

سرینگر ۔ یکم فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی کٹھ پتلی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں جنگل کا قانون نافذ کر کے نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں آئین اور قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں جبکہ عدالتوں کے احکامات کو بھی کسی خاطر میں نہیں لایا جاتا ہے اور بے گناہ شہریوں کو بغیر کسی آئینی اور قانونی جواز کے حبس بے جا میں رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے تحریک حریت جموںوکشمیر کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی کی گزشتہ 7ماہ سے مسلسل غیر قانونی نظربندی کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے ان کو فوری پر زور دیا ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ کہ محمد اشرف صحرائی کئی عارضوں میں مبتلا ہیں لیکن اسکے باوجود انہیں نظر بند رکھا گیا ہے ۔