سری نگر ۔ 19 جون(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی پولیس کی طرف سے تحریک حریت جموںوکشمیر کے راہنما عبدالحمید پرے کو جان سے مارنے کی دھمکی، کل جماعتی حریت کانفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری غلام نبی سمجھی کی مسلسل نظربندی، انصاف پارٹی کے سربراہ غلام احمد گلزار کی گرفتاری اور عبدالغنی بٹ کے گھر پر چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی پی، بی جے پی کی اتحادی حکومت نے پورے مقبوضہ علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کیاہوا ہے اور آزادی پسند قائدین کو ہر ممکن طریقے سے سیاسی انتقام گیری کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔