کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مقتول نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کے معاونین قرار دیکر قتل عام کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، یاسین ملک

101

سرینگر ۔ 7 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئر مین محمد یاسین ملک نے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے چھ شہریوں کے قتل کے المناک واقعے کے حوالے سے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مقتول نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کے معاونین قرار دیکر قتل عام کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔