27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںکپاس ایک اہم نقد آور فصل اور ملکی معیشت کیلئے کلیدی حیثیت...

کپاس ایک اہم نقد آور فصل اور ملکی معیشت کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے،ڈاکٹر غلام سرور

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 07 دسمبر (اے پی پی):کپاس ایک اہم نقد آور فصل اور ملکی معیشت کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس سے ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کی جاتی ہیں جبکہ اس کے بنولے کا تیل بناسپتی گھی کی تیاری کیلئے استعمال ہوتا ہے نیزکپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان کو اہم مقام حاصل ہے اورپنجاب کو اس لحاظ سے خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ کپاس کی کل ملکی مجموعی پیداوار کا تقریباً 70 فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں ملکی روزگارکا تقریباً 30فیصد کپاس کے متعلقہ امور سے منسلک ہے یہی وجہ ہے کہ کپاس کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کیلئے کپاس کے کاشتی عوامل کی بہت اہمیت ہے۔پرنسپل سائنٹسٹ ڈاکٹر غلام سرور نے بتایا کہ پاکستان کو کپاس اور اس کی مصنوعات کی برآمد سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے تاہم کپاس کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کا انحصار موزوں موسمی حالات کے علاوہ زرعی مداخل کے بہتر استعمال اور بروقت تحفظ نباتات پر ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ امسال کپاس کے مرکزی وثانوی علاقوں میں کپاس کی فصل کی بڑھوتری بہتر رہی ہے اور بہتر آف سیزن اور ان سیزن مینجمنٹ کی وجہ سے گلابی سنڈی کا حملہ بھی کنٹرول میں رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے کپاس کی کاشت سے لیکر برداشت تک کے عوامل اور اسکی ترقی دادہ اقسام کی کاشت کیلئے موزوں آب و ہوا، شرح بیج، وقت کاشت، زمین کی تیاری، طریقہ کاشت،کھادوں اور پانی کا استعمال، چھدرائی، گوڈی، جڑی بوٹیوں کی تلفی، کیڑوں اور بیماریوں سے تحفظ کے حوالے سے بھی کاشتکاروں کو مکمل معاونت ورہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417622

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں