کپاس کی اچھی فصل حاصل کرنے کیلئے نباتاتی کیڑوں کی پہچان ضروری ہے ،محکمہ زراعت

13
Cotton
Cotton

فیصل آباد۔ 16 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عامر صدیق نے کہا کہ ہے کپاس میں کرائی سوپرلا اور ٹرائیکوگراما کے کارڈ لگا کر مفید کیڑوں کی تعداد بڑھا کر نہ صرف فصل کے دشمن کیڑوں کو مؤثر طور پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے بلکہ اس سے ماحول کو آلودہ ہونے سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اے پی کوبتایا کہ کپاس کی اچھی فصل حاصل کرنے کیلئے نباتاتی جوؤں، سفید مکھی، تھرپس و دیگر رس چوسنے والے کیڑوں کی پہچان ضروری ہے تاکہ ان کا بروقت تدارک کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پودوں کی بہتر نشوونما کیلئے مناسب کھادوں کا استعمال و اجزائے صغیرہ زنک، بوران، میگنیشیم سلفیٹ کا سپرے وائرس کے اثرات کو ختم کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کر کے معاشی حد کو مد نظر رکھ کر سپرے مشین میں ہالوکون نوزل لگا کر پودوں کے ہر حصے پر صبح و شام سپرے کیا جائے تاکہ بہتر پیداوار اور صحت مند فصل حاصل ہوسکے۔