35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںکپاس کی بحالی و ترقی کے لئے تمام سٹیک ہولڈراپنی ذمہ داریاں...

کپاس کی بحالی و ترقی کے لئے تمام سٹیک ہولڈراپنی ذمہ داریاں پوری کریں ، ڈاکٹرنوید افضل

- Advertisement -

ملتان۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):کپا س کی بحالی وترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز اورریسرچرز کو اپنی اپنی ذمہ داریاں پورا کرنا ہوں گی تب کہیں جا کر خوشحال کسان اور خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔یہ بات سیکریٹری پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی و ڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان ڈاکٹر نوید افضل نے آج سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں منعقد ہونے والے عالمی یوم کپاس پروگرام کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کپاس کی پیداواری لاگت کم کرنے اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہیں اور کسانوں کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے اور ا س کے لئے ہم سیڈ سیکٹر میں مزید بہتری لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کپا س کی تحقیق وترقی کے لئے ریسرچ اداروں میں فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

شرکاءسے شفقت علی رندھا وہ سی ای او پاور کراپ سائنسز، انور رشید بزنس ڈیولپمنٹ ہیڈ ،سن کراپ گروپ ،رانا مشتاق سی ای او ہیگزان کیمیکلز ،اسلم بھٹی کینزو اے جی ،ڈاکٹر رابعہ سعید ،ڈاکٹر محمد اقبال ریڈز، ڈاکٹر فرخ حسن ، ڈائریکٹر مائیکروبیئل بائیو ٹیکنالوجیز کمپنی اور دیگر مقرررین بھی خطا ب کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509362

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں