کپاس کی بہتر پیداوارکےلئے ریڈ اور ڈسکی کاٹن بگ کا بروقت تدار ک ضروری ہے،زرعی ماہرین

لاہور۔18 اگست(اے پی پی )کپاس کی پیداوار بڑھانے اور عمدہ کوالٹی کی روئی پیدا کرنے کے لیے ریڈ کاٹن بگ اور ڈسکی کاٹن بگ کا بروقت تدار ک انتہائی ضروری ہے، یہ کیڑے کپاس کے پھولوں اور ٹینڈوں سے رس چوس کرنہ صرف پیداوارمیں کمی کا سبب بنتے ہیں بلکہ روئی کو داغ دار کر کے کوالٹی کو شدید متاثر کرتے ہیں ۔زرعی ماہرین نے بتایا کہ روئی کی کوالٹی …

لاہور۔18 اگست(اے پی پی )کپاس کی پیداوار بڑھانے اور عمدہ کوالٹی کی روئی پیدا کرنے کے لیے ریڈ کاٹن بگ اور ڈسکی کاٹن بگ کا بروقت تدار ک انتہائی ضروری ہے، یہ کیڑے کپاس کے پھولوں اور ٹینڈوں سے رس چوس کرنہ صرف پیداوارمیں کمی کا سبب بنتے ہیں بلکہ روئی کو داغ دار کر کے کوالٹی کو شدید متاثر کرتے ہیں ۔زرعی ماہرین نے بتایا کہ روئی کی کوالٹی بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال ملکی سطح پر اربوں روپے کا نقصان ہو جاتا ہے ۔ عمدہ قسم کی کپاس اور روئی پیدا کرنے کے لیے صاف چنائی ،ذخیرہ اور ترسیل میں احتیاط کے ساتھ ساتھ ان کیڑوں پر کنٹرول حاصل کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کیڑوں کے بالغ اور بچے دونوں حالتوں میں سبز ٹینڈے میں اپنی سوئی داخل کر کے بیج کا رس چوس لیتے ہیں ۔متاثرہ بیج اور روئی پر بیکٹیریا اور فنجائی کا حملہ ہو جاتا ہے۔جس کے نتیجہ میں ٹینڈا پوری طرح نہیں کھلتا اور غیر معیاری روئی پیدا ہوتی ہے۔

Leave a Reply