26.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومزرعی خبریںکپاس کی جڑی بوٹیوں کی موثر تلفی بارے سفارشات جاری

کپاس کی جڑی بوٹیوں کی موثر تلفی بارے سفارشات جاری

- Advertisement -

لاہور۔7مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی جڑی بوٹیوں کی موثر تلفی بارے سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کپاس کی پیداوار میں کمی کا سبب بننے والے دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں سے پہنچنے والا نقصان بھی ایک اہم وجہ ہے، جن کابر وقت انسداد بہت ضروری ہے۔ جڑی بوٹیاں پیداوار میں بہت زیادہ کمی کا موجب بنتی ہیں، جو نہ صرف خوراک کے اجزا پانی، ہوا اور روشنی میں فصل کے ساتھ حصہ دار بنتی ہیں بلکہ فصل کے نقصان دہ کیڑوں کی پناہ گاہ بھی بنتی ہیں۔ جڑی بوٹیاں کاشتی امور انجام دینے میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں اور کپاس کی پتہ مروڑ وائرس، ملی بگ کے پھیلائوکا موجب بھی بنتی ہیں۔

اس کے علاوہ جڑی بوٹیاں اپنی جڑوں سے کیمیائی مادے خارج کرکے کپاس کے پودوں کو نقصان بھی پہنچاتی ہیں۔ کپاس کی جڑی بوٹیوں میں اِٹ سٹ، لمب، مدھانہ گھاس، جنگلی چولائی، لہلی، قلفہ، تاندلہ، ہزار دانی اور ڈیلا وغیرہ اہم ہیں۔جڑی بوٹیوں کا تدارک جتنی جلدی کیا جائے بہتر ہے۔عا م طور پر دیکھا گیا ہے کہ کپا س کے کیڑو ں اور وائر س کا حملہ کھا لو ں، وٹو ں اور سڑ کو ں کے کنا رو ں پر مو جو د جڑ ی بو ٹیو ں سے شروع ہو تا ہے۔لہذا کھا ل، وٹیں او ر سڑکوں کے کنا رے ہر صور ت بجا ئی سے پہلے صا ف کیے جا ئیں۔کپاس کی فصل کے اندر جڑی بوٹیوں کا موثر تدارک بذریعہ جڑی بوٹی مارزہریں یا بذریعہ گوڈی کریں۔

- Advertisement -

صوبہ پنجاب میں زیادہ تر کپاس پٹڑیوں پر کاشت ہوتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پٹڑیوں پر کاشت کی صورت میں جڑی بوٹیوں کے اگا ئوسے پہلے محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے زہروں کا سپرے کپاس کی بوائی کے فورا بعد سے 24گھنٹے کے اندرکریں۔ یہ طریقہ صرف پٹڑیوں پر کاشت کی گئی کپاس کے لئے مناسب ہے۔ زہروں کو زمین میں نہ ملائیں۔ ان زہروں کو زمین میں ملانے سے اگائو پر برا اثر ہوگا۔ کپاس کے پودے اگتے ہی مر جائیں گے۔کپاس کی فصل کی ڈرل سے لائنوں میں کاشت کی صورت میں فصل کے اگائوسے پہلے جڑی بوٹی مار زہروں کے استعمال کے لئے چند ہدایات پر عمل کرناانتہائی ضروری ہے۔

رانی سے پہلے تیار زمین پر یکساں سپرے کریں اور رانی کردیں۔رانی کی ہوئی زمین کو وترآنے پر رمبڑ(سہاگہ یا بلیڈ) لگائیں اور یکساں سپرے کردیں اور سیڈ بیڈ تیار کرکے بوائی کردیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593788

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں