23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںکپاس کی سفید مکھی کے خاتمے کیلئے مختلف زہروں کا استعمال زیادہ...

کپاس کی سفید مکھی کے خاتمے کیلئے مختلف زہروں کا استعمال زیادہ مؤثر ثابت ہوا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آبادڈاکٹرعامر رسول نے کہا کہ کپاس کی فصل سے سفید مکھی کے خاتمے کیلئے مسلسل ایک ہی زہر استعمال کرنے کی بجائے مختلف زہروں کا استعمال زیادہ مؤثر ثابت ہوا ہے کیونکہ ایک ہی قسم کے زہر کے استعمال سے سفید مکھی کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو تا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سفید مکھی کے پھیلاؤ میں جڑی بوٹیاں محفوظ پناہ گاہیں ثابت ہوتی ہیں لہٰذاکاشتکار بر وقت حفاظتی و تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایاکہ کپا س کی فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں میں رس چو سنے والے کیڑے کتر کر کھانے والے کیڑوں کی نسبت زیا دہ نقصان دہ ہیں کیو نکہ رس چوسنے والے کیڑے کپا س کی فصل سے ابتدا ہی سے پتو ں کا رس چو س کر پو دوں کو کمز ور کر نا شر وع کر دیتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ رس چو سنے وا لے کیڑ وں میں معا شی نقصان کے لحاظ سے سفید مکھی سب سے زیا دہ نقصان پہنچاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سفید مکھی کے کپا س کے علا وہ تقریباً 500 سے زائد متبا دل خو را کی پو دے ہیں جن پر یہ کپاس کی فصل نہ ہو نے کی صو رت میں بھی سال بھر اپنا دو ران زندگی جا ری رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپا س کی فصل کو سفید مکھی کے با لغ اور بچے دونو ں ہی رس چو س کر نقصان پہنچاتے ہیں کیونکہ رس چو سنے کے عمل کے دوران، با لغ اور بچے اپنے جسم سے میٹھا لیس دار ما دہ خا رج کر تے ہیں جس پر بعد میں سیا ہ رنگ کی الی لگ جا تی ہے جس سے ضیا ئی تالیف کا عمل متاثر ہو تا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پو دے کی بڑھوتری رک جا تی ہے اور پیدا وار بھی شدید متا ثر ہو تی ہے اسلئے اگر سفید مکھی کی منا سب اور بر وقت روک تھام نہ کی جا ئے تو کپا س کی فصل میں اس کی کا لو نی بن جا تی ہے اور کا لو نی بننے کے بعد اس کا تدارک مشکل ہو جا تا ہے۔انہوں نے کہا کہ سفید مکھی کے پھیلا ؤ میں جڑی بو ٹیا ں بھی اہم کر دا ر ادا کر تی ہیں کیو نکہ جڑی بو ٹیا ں نہ صر ف سفید مکھی کو محفو ظ پنا ہ گا ہ مہیا کر تی ہیں بلکہ یہ سفید مکھی کی خو راک کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جڑی بو ٹیو ں کا بر وقت تدا رک نہ ہونا بھی سفید مکھی کے شدید حملہ کی بنیا دی وجہ ہے جبکہ سفید مکھی کے پھیلا ؤ کی دوسری اہم وجہ غیر سفا رش کر دہ، غیر معیاری اور بار بار ایک ہی گر وپ سے تعلق رکھنے والی زرعی زہروں کا بے دریغ استعمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل ایک ہی قسم کی زہر یں سپر ے کر نے سے سفید مکھی میں ان زہر وں کے خلا ف قو ت مدا فعت آجانے کی وجہ سے بھی سفید مکھی کا مؤ ثر انسدادمشکل ہو جاتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=379078

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں