ملتان۔ 18 اگست (اے پی پی):کپاس کی فصل نازک مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے اور ٹینڈے بننے کا عمل جاری ہے لہذا کپاس کے کاشتکارفصل کی بہتر نگہداشت کے لئے ترجیحاً اقدامات کریں۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکار رس چوسنے والے کیڑوں اور سنڈیوں کے تدارک کے لئے فصل کی ہفتے میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اوراگر کیڑوں کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہو تو محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے جدید کیمسٹری والی زہروں کا سپرے کریں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایک ہی گروپ کی زہروں کا سپرے بار بار نہ کریں کیونکہ اس سے کیڑوں کی متعلقہ زہروں کے خلاف قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔ کپاس کے رس چوسنے والے کیڑوں کی موثر تلفی کیلئے ہالوکون نوزل کا سپرے کریں۔کاشتکار کھیتوں اور وٹوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں اور نائٹروجنی کھاد کا استعمال محکمہ زراعت توسیع کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380535