ملتان۔18ستمبر (اے پی پی):کپاس کی نئی فصل کی آمدکے بعد صوبہ سندھ کا ضلع سانگھڑپیداواری لحاظ سے پہلے نمبرپرہی موجودہے۔ 15ستمبر2021 تک سندھ کے ضلع سانگھڑ کی جیننگ فیکٹریوں میں 10لاکھ 1ہزار860 ، پنجا ب کے ضلع بہاولنگر میں2لاکھ32ہزار550گانٹھ کپاس پہنچی جبکہ ضلع سکھرکی جننگ فیکٹریوںمیں ایک لاکھ 43ہزار591گانٹھ کپاس پہنچی۔