کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے اربوں روپے سبسڈی کی فراہمی شروع

96

فیصل آباد۔3مئی (اے پی پی):کپاس کے تصدیق شدہ بیج کی ترویج اور پیداوار میں اضافہ کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے اربوں روپے سبسڈی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے جس کے تحت فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت بہاولپور،ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال،میانوالی اور بھکر کے اضلاع کے کاشتکار کپاس کی سبسڈی کیلئے منظور شدہ اقسام آئی یو بی 2013،ایم این ایچ 886،ایف ایچ 142،نیاب 878،وی ایس 15،نیاب کرن کے حکومتی تصدیق شدہ اقسام کے بیج کاشت کریں گے۔محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ کاشتکار سبسڈی حاصل کرنے کیلئے واؤچر والا تھیلا اپنے قریبی مرچنٹ سے طلب کریں کیونکہ تھیلوں میں موجود واؤچرز کے ذریعے رجسٹرڈ کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ رجسٹرڈ کاشتکار رجسٹرڈ سیڈ ڈیلر کی دوکان پر انگوٹھا لگا کر بھی سبسڈی حاصل کر سکیں گے نیز واؤچر سکریچ کرنیوالے ہر کاشتکار کو سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ ان منظور شدہ اقسام پر فی تھیلا ایک ہزار روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی لہٰذا کاشتکار سکریچ کارڈ سپیس شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070پر میسج کریں۔انہوں نے کہاکہ غیر رجسٹرڈ کاشتکار وکسان رجسٹریشن کیلئے محکمہ زر اعت توسیع کے مقامی دفتر سے رجوع اورمزید معلومات ورہنمائی کیلئے 0800-17000پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔