31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 12, 2025
ہومزرعی خبریںکپاس کی کاشت کے علاقوں اور کپاس کے کھیتوں کے قریب بھنڈی...

کپاس کی کاشت کے علاقوں اور کپاس کے کھیتوں کے قریب بھنڈی توری، بینگن اور جوار کاشت نہ کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کوکپاس کی کاشت کے علاقوں اور کپاس کے کھیتوں کے قریب بھنڈی توری، بینگن اور جوار کاشت نہ کرنے سمیت کھیتوں و کھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے

اور بتایا گیا ہے کہ سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو سال بھر متحرک رہتا ہے لہٰذاکاشتکار بہاریہ فصلوں پر سفید مکھی کا تدارک یقینی بنانے کیلئے جاری کی گئی جدید سفارشات پر عمل کریں تاکہ کپاس کی آئندہ فصل کو سفید مکھی کے حملہ سے محفوظ رکھا جاسکے۔

- Advertisement -

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ بہاریہ فصلوں اور سبزیات کی باقیات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بہاریہ فصلات پر سفید مکھی کے کیمیائی تدارک کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے ایسی زہریں استعمال کی جائیں جو سفید مکھی کے تدارک کیلئے مؤثر اور مفید کیڑوں کیلئے محفوظ ہوں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571486

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں