23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںکپاس کے معیار میں بہتری اور پیداوار میں اضافہ کے لئے سٹیک...

کپاس کے معیار میں بہتری اور پیداوار میں اضافہ کے لئے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع کاٹن پالیسی تشکیل دی جائے،ترجمان پٹیا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی معیشت کا تمام تر دارومدار کپاس پر ہے جس کے معیار میں بہتری اورپیداوار میں اضافہ کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع کاٹن پالیسی تشکیل دی جانی چاہیے ۔ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اے پی پی سے بات چیت میں کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان دنیا کا کپاس پیدا کرنیوالا چوتھا بڑا ملک تھاجبکہ چند سال قبل ہم نے چودہ ملین کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی جبکہ اب یہ پیداوار بتدریج کم ہوتے ہوئے صرف سات آٹھ ملین گانٹھوں کے قریب آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پاکستان کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات کیلئے خاص کوالٹی کی کپاس درآمد کرنا پڑی تھی جبکہ اس سال اسکی پیداوار میں کمی، برآمدات میں آرڈرز کی فراوانی کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف وجوہات کی بنا پراندرون ملک کپاس کی کمی کی وجہ سے اسکی قیمتوں میں یومیہ کے حوالے سے اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی قیمتوں اور معیار کو کنٹرول کرنے کیلئے سرکاری سطح پر ادارے بھی موجود ہیں تاہم مذکورہ اداروں کی سمت کو درست کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف زرعی شعبہ سے وابستہ کپاس کے کاشتکاروں کے مالی مفادات کا تحفظ کیا جا سکے بلکہ برآمدات کیلئے اس کی کوالٹی اور پیداوار کو بھی بڑھایا جا سکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اندرونِ ملک کپاس کی قلت پر فوری قابو پا نے کیلئے کپاس کی درآمدات پر عائد پابندیوں اور ڈیوٹیز کو فوری طور پر ختم کیا جائے تا کہ برآمد کنندگان ملنے والے آرڈر جلد از جلد پورے کر سکیں۔ انہوں نے حکومت اوربرآمد کنندگان سمیت تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے یکساں پالیسی کی تشکیل پر بھی زوردیاتاکہ آنیوالے سالوں میں اس قسم کے بحران سے بچا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=507125

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں