27.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومزرعی خبریںکپاس کے کاشتکاروں کو فصل کی حفاظت کیلئے ملاوٹ سے پاک زرعی...

کپاس کے کاشتکاروں کو فصل کی حفاظت کیلئے ملاوٹ سے پاک زرعی ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،کمشنر ساہیوال

- Advertisement -

چیچہ وطنی۔ 07 جون (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کپاس کے کاشتکاروں کو فصل کی حفاظت کے لئے ملاوٹ سے پاک زرعی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ پوری توجہ زرعی ادویات کی کوالٹی برقرار رکھنے پر مرکوز رکھیں تاکہ کسانوں کو خالص ادویات فراہم کی جا سکیں اور کپاس کی فصل کی حفاظت ممکن ہو۔

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں کپاس کی فصل کی صورتحال کے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، محکمہ زراعت، پراسیکیوشن اور پولیس کے ضلعی افسران، کاشتکارساجد احمد بھٹی، عامر حیات بھنڈارا اور فرٹیلائزر ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر چوہدری منیر احمد نے بھی شرکت کی۔

- Advertisement -

کمشنر شعیب اقبال سید نے کپاس کی بوائی کا ہدف حاصل کرنے پر کسانوں کو مبارکباد دی اور محکمہ پیسٹ وارننگ کے ضلعی افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ کسانوں سے قریبی رابطہ رکھیں۔ ساجد احمد بھٹی نے اجلاس میں کپاس کی فصل پر سبز تیلہ کے حملے کے خطرے کا اظہار کیا۔ عامر حیات بھنڈارا نے فصلوں کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے میں معیاری ادویات کے ساتھ ساتھ بیج کے معیاری ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=367422

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں