34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںکپاس کے کاشتکار اس مرحلہ پر فصل کو پانی کی کمی ہرگز...

کپاس کے کاشتکار اس مرحلہ پر فصل کو پانی کی کمی ہرگز نہ آنے دیں ،ترجمان محکمہ زراعت

- Advertisement -

ملتان۔ 26 اگست (اے پی پی):کپاس کی فصل اہم مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے اور ٹینڈوں کے بننے کا عمل جاری ہے لہذٰا کپاس کے کاشتکار اس مرحلہ پر فصل کو پانی کی کمی ہرگز نہ آنے دیں اور آبپاشی کا عمل ہمیشہ واٹر سکاؤٹنگ کے بعد کریں۔

 ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کپاس کی فصل کو آبپاشی ترجیحاً شام کے وقت کریں۔اس ضمن میں ترجمان نے یہ بھی ہدایت کی کہ ایک ہی گروپ کی زہروں کا سپرے بار بار نہ کریں کیونکہ اس سے کیڑوں کی متعلقہ زہروں کے خلاف قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔اس کے علاوہ کاشتکار گلابی سنڈی کے حملے سے بچنے کیلئے جنسی پھندوں کا استعمال کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382609

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں