کولمبو ۔ 26 جنوری (اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے قائد اور آل راﺅنڈر اینجلومیتھیوز نے کہا ہے کہ کپتانی چھن جانے کا خوف نہیں، مستقبل میں کسی بھی کھلاڑی کی قیادت میں نہ صرف کھیلنے کیلئے تیار ہوں بلکہ اس کی ہر طرح کی معاونت بھی کروں گا، جب تک کرکٹ سے لطف اندوز ہوتا رہوں گا میں کھیل کو جاری رکھوں گا۔ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد میتھیوز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن سری لنکن بورڈ نے ان پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے انہیں 2019ءورلڈکپ تک ٹیم کی قیادت سونپ دی۔